پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 8:50 PM IST | Mumbai
پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، تیل ایک کپ، ثابت گرم مسالہ ۴؍ بڑے چمچے، دہی آدھا کپ، چاول ایک کلو (پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے اچھی طرح دھو کر، بھگو کے رکھ دیں) نمک حسب ِ ضرورت، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم کریں۔ اب اس میں پیاز، ادرک اور لہسن فرائی کرکے گوشت ڈال دیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد دہی اور ٹماٹر ڈال کر ککر میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گل جائے۔ جب گوشت کا پانی خشک ہوجائے اور گوشت گَل جائے تو تھوڑی دیر بھون لیں۔ پھر اس میں ثابت گرم مسالہ اور نمک شامل کریں، پھر ۴؍ گلاس یا حسب ِ ضرورت پانی ڈالیں اور اُبال آنے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول ڈالیں اور پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے اور چاول قدرے نرم ہوجائیں، تو اوپر سے ہری مرچ کاٹ کے ڈالیں اور دَم پہ رکھ دیں۔ ۱۰؍ منٹ دَم دینے کے بعد ڈھکن کھولیں اور ہلکے ہاتھ سے چاول ہلا کے ڈش میں نکال لیں۔ لیجئے ذائقہ دار پلاؤ تیار ہے۔ سلاد، ہری چٹنی، دہی کے رائتے کے ساتھ دسترخوان پر پیش کریں۔