زعفرانی کوفتے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 8:52 PM IST | Mumbai
زعفرانی کوفتے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ (بغیر چربی کا) آدھا کلو، دہی آدھا پاؤ، گھی ایک پاؤ، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ادرک ۳۰؍ گرام، خشخاش اور بھنے ہوئے چنے ۳۰؍ گرام، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، زعفران چٹکی بھر، دھنیا اور پودینہ حسب ِ ضرورت، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴۰؍ گرام، کیوڑہ چند قطرے، پیاز (بڑے سائز کے) ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آدھا قیمہ اُبال لیں اور باقی آدھے (کچا قیمہ) کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں نمک، مرچ، آدھا گرم مسالہ، چنے اور خشخاش باریک پیس لیں۔ اس کے بعد پیاز، ادرک، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کا آمیزہ تیار کر لیں۔ اب اس قیمے کے کوفتے بنائیں اور ان میں پیاز اور دھنیا والا آمیزہ بھر دیں اور دھاگا لپیٹ دیں تاکہ کوفتے ٹوٹے نہیں۔ اب یہ کوفتے گھی میں سرخ کرکے نکال لیں اور انہیں ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پتیلی میں پیاز گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر شامل کر دیں۔ جب مسالہ گھی چھوڑ دے تو کوفتے شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد اس میں دہی اور مسالہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، پھر اتنا پانی ڈالیں جتنا شوربہ چاہئے۔ جب سالن تیار ہوجائے تو اس میں زعفران اور کیوڑہ پیس کر ڈال دیں۔ زعفرانی کوفتے تیار ہیں۔ گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔