Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن

Updated: May 21, 2025, 9:07 PM IST | Mumbai

اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Spicy Vegetable Chow Mein. Photo: INN
اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بند گوبھی ایک عدد باریک کاٹ لیں، شملہ مرچ ۲؍ عدد باریک کاٹ لیں، گاجر ۲؍ عدد باریک کٹی ہوئی، بین اسپروٹس ایک پیالی صاف کر لیں، ہری پیاز ۲؍ گٹھی باریک کاٹ لیں، نوڈلز آدھا پیکٹ، تیل ۵؍ بڑے چمچے، پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، سفید سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ ۶؍ عدد لمبی باریک کاٹ لیں، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چکن کیوب ایک عدد، تل کا تیل ایک چھوٹا چمچہ، چکن کیوب والا میدہ ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر اُبال لیں۔ جب نوڈلز گل جائیں تو پانی اچھی طرح نتھار لیں۔ اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر ذرا سی چکنائی دوبارہ شامل کر دیں۔ اس کے بعد اسے ایک طرف رکھ دیں۔ اب اس کے بعد ایک کڑاہی میں ۳؍ بڑے چمچے تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا تل لیں اور بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں۔ پھر نوڈلز شامل کریں، اس کے بعد چلی سوس، لال مرچ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر جلدی جلدی اچھی طرح ملائیں اور تل کا تیل ڈال دیں۔ اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر پیالے میں نکال لیں۔ لیجئے ذائقہ دار اور چٹ پٹا اسپائسی ویجی ٹیبل چاؤمن تیار ہے۔ گرم گرم نوش فرمائیں۔ ذائقہ بڑھانے کیلئے آپ اس میں بے بی کارن بھی شامل کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK