کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 27, 2025, 9:48 PM IST | Mumbai
کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مکھن آدھا کپ، بیکنگ سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، کھٹی کریم آدھا کپ، سفید آٹا ڈھائی کپ، کٹے ہوئے بادام ڈیڑھ کپ، دانے دارچینی۔ ایک کپ، انڈے ۲؍ عدد، ونیلا ایسینس ایک چھوٹا چمچہ، کھوپرا ۲؍ کپ۔
بنانے کا طریقہ: ایک مکسنگ باؤل میں مکھن کو الیکٹرک مکسر سے میڈیم یا ہائی اسپیڈ پر تین سیکنڈ پھینٹیں۔ چینی اور بیکنگ سوڈا ملا دیں اور اتنا پھینٹیں کہ وہ یکجان ہو جائیں۔ پھینٹے ہوئے انڈےمیں کھٹی کریم اور ونیلا ایسنس ملا دیں اور مکسر کی مدد سے جتنا آٹا پھینٹنا ممکن ہو پھینٹتے ہوئے شامل کر لیں۔ اگر آٹا بچ جائے تو لکڑی کے چمچے کی مدد سے چلاتے ہوئے ناریل اور بادام ملا دیں۔ چکنی کوکیز شیٹس پر پھینٹے ہوئے آٹے کو گول چمچ سے گراتی جائیں۔ ۳۵۰؍ ڈگری پری ہیڈ اَوَن میں تقریباً ۱۲؍ منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کریں۔ پھر کوکیز کو ہٹا لیں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔