کریمی فجیتا پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2024, 9:54 PM IST | Mumbai
کریمی فجیتا پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی) آدھا کلو، پیپریکا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ ایک بڑا چمچہ، لہسن کا پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ۳؍ بڑے چمچے، پیاز ایک باریک کٹی ہوئی، ہری شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، اُبلا ہوا پاستا تین کپ، کریم ۲۵۰؍ گرام، دودھ ۵۰۰؍ گرام، موزریلا چیز ۲۵۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ پھر اس میں چکن شامل کریں۔ جب تک رنگت تبدیل نہ ہوجائے تب تک بھونیں۔ اب اس میں پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ، لہسن کا پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور نمک شامل کرکے سبھی چیزوں کو اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی ہری شملہ مرچ شامل کریں۔ پھر اس میں ابلا ہوا پاستا ڈالیں۔ اب اس میں کریم اور دودھ شامل کرکے ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اب اس میں موزریلا چیز شامل کرکے اتنا پکنے دیں کہ پنیر کے لمبے لمبے تار بن جائیں۔ شاندار کریمی فجیتا پاستا تیار ہے۔ گرما گرم لطف اٹھایئے۔