کرسپی چکن اسٹک جیلو پینو بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 28, 2023, 10:08 AM IST | Mumbai
کرسپی چکن اسٹک جیلو پینو بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۳؍ سے ۴؍ جیلوپینو، ۲؍ بڑے چمچے سویا سوس، ایک بڑا چمچہ کیچپ، ۲؍ بڑے چمچے کریم، ایک چھوٹا چمچہ ادرک کا پیسٹ، ایک یا دو کپ بریڈ کرمبز، آدھا چھوٹا چمچہ نمک، آدھا چھوٹا چمچہ کالی مرچ، ایک چھوٹا چمچہ پیپریکا، آدھا چھوٹا چمچہ اطالوی مسالا، آدھا چھوٹا چمچہ لہسن پاؤڈر، ۵۰۰؍ گرام بون لیس چکن کیوبز۔
بنانے کا طریقہ: جیلوپینو، سویا سوس، کیچپ، کریم، ادرک کے پیسٹ ایک ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب چکن کو تیار کردہ پیسٹ میں میرینیٹ کرلیں، اب چکن کو اسٹک میں ایک ایک کرکے لگا لیں۔ بریڈ کرمبز میں تمام مسالے مکس کریں اور چکن اسٹکس کی سطح پر بریڈ کرمبز میں اچھی طرح سےلگائیں۔ اب انہیں درمیانی آنچ پر ۱۲؍ سے ۱۴؍ منٹ تک فرائی کریں۔ ذائقہ دار کرسپی چکن اسٹک جیلوپینو تیار ہے۔