کیوکمبر ہمس بائٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 9:17 AM IST | Mumbai
کیوکمبر ہمس بائٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کابلی چنا ۲؍ پیالی، کھیرے ۲؍ سے ۳؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۲؍ سے ۳؍ عدد، لال مرچ ۲؍ عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رَس ۴؍ بڑے چمچے، تاہینی سوس ۳؍ بڑے چمچے، زیتون کا تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: کابلی چنے کو دھو کر ۲؍ گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ پھر اس میں لال مرچ، لہسن کے جوئے، زیرہ اور سفید مرچ ڈال کر بلینڈر میں دردرا پیس لیں۔ پیالے میں نکال کر اس میں لیموں کا رَس، نمک، تاہینی سوس اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ کھیروں کو صاف دھو کر چھیل لیں اور ان کے ۲؍ ٹکڑے کرلیں۔ پھر چھوٹے چمچے کی مدد سے احتیاط سے کھیرے کے بیج نکال لیں۔ تیار کئے ہوئے ہمس کو کھیرے کے پیالوں میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔ اس مزیدار اسٹارٹر کو کھانے سے پہلے یا ساتھ میں سلاد کے طور پر پیش کریں۔