دال بھرے پراٹھے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai
دال بھرے پراٹھے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چنے کی دال ۲۵۰؍ گرام، آٹا ۳۷۵؍ گرام، میدہ ۱۲۵؍ گرام، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ ۶؍ عدد، ہرا دھنیا اور پودینہ حسب ِ ضرورت، ادرک ذرا سی، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، گھی ۲۵۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: دال کو بھگو دیں اور دو گھنٹے کے بعد اس میں نمک ڈال کر اُبالیں۔ جب گل جائے تو اتار کر باریک پیس لیں اور اس میں سب مسالے ڈال دیں۔ دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور ادرک باریک کاٹ کر ڈال دیں اور سب کو ملا لیں۔ اب آٹا اور میدہ ملا کر دودھ یا پانی سے گوندھ لیں۔ نمک اس میں ضرور ڈالیں۔ اب آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں۔ ایک پیڑا بیل کر رکھیں اور اس پر دال کی تہہ بچھائیں۔ پھر دوسرا پیڑا رکھ دیں اور چاروں طرف سے کنارے اچھی طرح سے جوڑ دیں۔ اب اس کو بڑا کرکے توے پر ڈالیں اور گھی میں دونوں طرف سُرخ کرکے اتار لیں۔ ہلکی آنچ پر پراٹھا سرخ ہونا چاہئے۔ بہت ہی مزیدار دال کے پراٹھے تیار ہوں گے۔ توے سے اتارتے ہی مکھن لگا کر کھانے کے لئے پیش کریں۔