• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ایگ بالز وِتھ ویجی ٹیبل

Updated: December 04, 2025, 8:50 PM IST | Mumbai

ایگ بالز وِتھ ویجی ٹیبل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Egg Balls With Vegetables. Photo: INN
ایگ بالز وِتھ ویجی ٹیبل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: انڈے ۵؍ عدد (اُبال کر بہت باریک ٹکڑے کر لیں)، آلو ایک پیالی (ابلے ہوئے چھوٹے ٹکڑے)، گاجر آدھی پیالی (کھرچ کر ابال لیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، سبز پھلیاں آدھی پیالی (ابال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، وہائٹ سوس آدھی پیالی، تیل تلنے کے لئے، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، بریڈ کرمز ۲؍ پیالی، انڈا (پھینٹا ہوا) ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالہ لیں، اس میں انڈے، سبزیاں، وہائٹ سوس، آدھے بریڈ کرمز، نمک اور کالی مرچ اچھی طرح ملا لیں۔ ساتھ ہی تیل کو تیز گرم کرنے رکھ دیں۔ اب آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ ہر گولے کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈکرمز میں رول کرکے گرم تیل میں سنہری فرائی کر لیں۔ ٹومیٹو کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK