• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ڈرائی چکن چلی وِتھ چائنیز رائس

Updated: December 04, 2025, 8:53 PM IST | Mumbai

ڈرائی چکن چلی وِتھ چائنیز رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dry Chicken Chilli With Chinese Rice. Photo: INN
ڈرائی چکن چلی وِتھ چائنیز رائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ڈیڑھ کلو، ہری مرچ (بڑی) ۱۲؍ عدد، لہسن (پسا ہوا) ایک بڑا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۳؍ بڑے چمچے، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، اجینو موتو آدھا چھوٹا چچمہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
چائنیز رائس کے اجزاء: چاول ۲؍ کپ، تیل تھوڑا سا، گاجر، شملہ مرچ اور ہری پیاز حسب ِ ضرورت، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک ڈیڑھ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کو ہڈی سے الگ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری سے کچل لیں۔ پھر سرکہ اور سویا سوس لگا کر بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ساتھ ہی ہری مرچ کو بھی درمیان سے لمبے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن، چکن، کالی مرچ، نمک ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب یہ فرائی ہوجائے تو اوپر سے اجینو موتو چھڑک دیں۔ اب فرائنگ پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر مرچوں کو ہلکا فرائی کر لیں، ان میں تھوڑا سرکہ، سویا سوس اور اجینو موتو ڈال دیں۔ پھر انہیں فرائی کئے ہوئے چکن کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ لیجئے مزیدار ڈرائی چکن چلی تیار ہے۔
چائنیز رائس بنانے کیلئے: سب سے پہلے چاول کو چکن کی یخنی میں تین کنی اُبال لیں، پھر اسے الگ رکھ دیں۔ اب تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔ اسی دوران اس میں چائنیز نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ تیار ہونے پر چائنیز رائس کو چکن چلی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK