Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: دال گوشت

Updated: January 09, 2024, 9:10 AM IST | Mumbai

دال گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dal Gosht. Photo: INN
دال گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پونا کلو گوشت، آدھا کپ تور دال، آدھا کپ چنا دال، آدھا کپ مسور دال (ان سب دالوں کو پوری رات بھیگو کررکھیں)، ایک چمچہ ادرک لہسن پیسٹ، ایک چمچہ ہری مرچ پیسٹ، ۲؍عدد پیاز(کٹی ہوئی)، ۲؍چمچے لال مرچ پائوڈر، ۲؍ چمچے دھنیا پائوڈر، پائو چمچہ ہلدی پائوڈر، آدھا چمچہ گرم مسالہ پائوڈر، ۱۰۰؍ گرام تیل، ۴-۵ عدد لونگ، ۴-۵؍ عدد کالی مرچ، ایک چمچہ زیرہ، ۲؍ ٹکڑے دار چینی، ۲؍ عدد تیز پات، ۲؍ عدد ہری الائچی، کچھ پتے کڑی پتہ، ۲؍ چمچے ٹماٹر کا گودہ، حسب ضرورت ہرا دھنیا اور نمک۔
بنانے کا طریقہ: بھیگی ہوئی دالوں کو کوکر میں گلالیں۔ اب ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں سارا گرم مسالہ(زیرہ، لونگ، کالی مرچ، دار چینی، تیز پتہ، ہری الائچی) ڈالیں۔ ان سب کے بعد پیاز ڈال کر گولڈن برائون کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ اس میں گوشت اور نمک ڈال کر کچھ دیر اور بھون لیں پھر اس میں پانی ڈال کر ۱۰؍سے۱۵؍منٹ پکائیں۔ اس کے بعد اس میں لال مرچ پائوڈر، دھنیا پائوڈر، ہلدی پائوڈراور پانی ڈال کر کوکر میں پکا لیں۔ اب اس میں گلی ہوئی دال کو اچھی طرح مسلیں اور اس کے بعد گوشت میں ملا دیں اور پانی ڈال کر گاڑھا رکھیں۔ اس میں ہلدی پاؤڈر، گرم مسالہ پائوڈر، ٹماٹرکا گودہ اور ہرے دھنیے باریک کاٹ کر ملا دیں اورمزید کچھ دیر پکا لیں۔ اب ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کریں اس میں کڑی پتہ ڈال کر دال گوشت کو بگھار دیں۔ تیار ہے آپ کا دال گوشت۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK