Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اٹالین نوڈلزسوپ

Updated: June 19, 2025, 8:34 PM IST | Mumbai

اٹالین نوڈلزسوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Italian Noodle Soup. Photo: INN
اٹالین نوڈلزسوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن کی یخنی ۶؍ پیالی، ہرا دھنیا ۶؍ ڈنڈیاں، باریک کٹی ہوئی ادرک ایک چھوٹا چمچہ، چکن بریسٹ ۲؍ عدد، نوڈلز ایک پیکٹ، ہری یا لال مرچ کٹی ہوئی حسب ِ ذائقہ، ہری پیاز ۲؍ عدد، فش سوس ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ہرا دھنیا پتیوں کو ڈنڈیوں سے کاٹ کر علاحدہ کر لیں، یخنی گرم کرکے دھنیے کی ڈنڈیاں، ادرک اور نمک ڈال دیں۔ چند ابال آنے کے بعد یخنی چھان لیں۔ یخنی کو اب چکن کی باریک کٹی ہوئی سینے کی بوٹیوں کے ساتھ پکائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نوڈلز بھی توڑ کر شامل کر دیں۔ گوشت کے گلنے اور نوڈلز کے نرم ہونے کے بعد ہری پیاز اور لال مرچ شامل کریں۔ فش سوس ڈال کر دھنیے کے پتوں کو پیالے کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK