کومبڑی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 19, 2025, 8:39 PM IST | Mumbai
کومبڑی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک کلو (چھوٹی بوٹیاں)، نمک حسب ِ ذائقہ، سرسوں کا تیل ایک پیالی، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، ناریل کا دودھ ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: لال مرچ ۲؍ عدد، ثابت کشمیری مرچ ۲؍ عدد، زیرہ ایک بڑا چمچہ، خشخاش ایک بڑا چمچہ، لونگ ۶؍ عدد، دارچینی حسب ِ ضرورت اور ثابت کالی مرچ ۱۰؍ عدد، ان سب کو پہلے گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنائیں۔ پھر اس پاؤڈر میں حسب ِ ضرورت پانی ملا کر عمدہ سا پیسٹ بنا لیں۔ آدھا کپ کترا ہوا کھوپرا لے کر ایک بڑا چمچہ تیل میں فرائی کریں اور جب ہلکا براؤن ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اس کا پیسٹ بنائیں۔ اب پیاز درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی لے کر آدھی پیالی تیل میں گلابی کرکے اسے ٹھنڈا کریں اور پھر اس کو بھی گرائنڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔ اب مسالوں کے ان تینوں سیٹ کو آپس میں اچھی طرح مکس کرکے ان میں نمک حل کرلیں اور اس آمیزے کو چکن کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ اس طرح چکن پر مسالہ لگائیں کہ اندر تک جذب ہوجائے اور آدھے گھنٹے کیلئے چکن کو میرینیٹ کریں۔ اب ایک بھاری پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں پہلے پیاز ہلکی گلابی کریں پھر اس میں میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے ٹکڑے ڈال کر دس بارہ منٹ تک بھونیں۔ جب مسالہ تیار ہو کر خوشبو دے تو اس میں ناریل کا دودھ اور دو کپ پانی ملا دیں اور ڈھکن بند کر دیں تاکہ ابال آجائے پھر آنچ دھیمی کرکے اس وقت تک پکائیں کہ چکن خستہ ہوجائے اور مسالہ گاڑھی خوشبو دار گریوی بن جائے۔ اس لذیذ ڈش کو ہرا دھنیا، پودینہ وغیرہ سے گارنش کرکے گرم گرم چاولوں یا نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔