دال کچوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 9:44 PM IST | Mumbai
دال کچوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
آمیزے کے لئے: میدہ (چھنا ہوا) ۲؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، گھی ۲؍ بڑے چمچے، تیل تلنے کے لئے۔
کچوری میں بھرنے کے لئے: چنے کی دال (ابلی ہوئی) ایک پیالی، بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت گول لال مرچ ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں میدہ، گھی اور نمک ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ کچوری میں بھرنے کے تمام اجزاء پیس لیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں، انہیں ہاتھ کی مدد سے پھیلائیں اور دال کا آمیزہ بھر کر دوبارہ پیڑے بنا لیں۔ تھوڑی دیر رکھنےکے بعد انہیں بیل لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کچوریاں سنہری تل کر نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔