ڈھابہ اسٹائل قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 28, 2023, 9:50 AM IST | Mumbai
ڈھابہ اسٹائل قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گھی ایک کپ، پیاز کٹی ہوئی ایک کپ، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، قیمہ آدھا کلو، ٹماٹر کا گودا ایک کپ، ہری مرچیں کٹی ہوئی ۴؍ عدد ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالا نمک ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، ادرک پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ چھوٹے چمچے، تازہ دھنیا آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن میں گھی ڈال کر گرم کریں۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ وہ سنہری رنگت اختیار نہ کرلے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹر کا گودا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور تھوڑی دیر تک پکائیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی ہلدی، دھنیا پائوڈر، چکن پائوڈر، کالا نمک، زیرا، کُٹا ہوا ثابت دھنیا، چاٹ مسالہ، گرم مسالہ پائوڈر اور پانی ڈالیں۔ اب اسے ڈھانک کر ۱۰؍ منٹ تک دم دے دیں۔ اب آخر میں اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، پسا ہوا ادرک، لیموں کا رس اور تازہ دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ گرم گرم پیش کریں۔ مزیدار ڈھابہ اسٹائل قیمہ کا پراٹھے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔