ڈبل کا میٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai
ڈبل کا میٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۶؍ سے ۸؍ عدد، دودھ ۲؍ پیالی، فریش کریم آدھی پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، چھوٹی الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، بادام اور پستے حسب ِ پسند، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: دودھ کو اُبالیں اور اُبال آنے پر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ پھر بریڈ کے سلائس کو تکونے کاٹ کر گھی میں سنہرے فرائی کرلیں اور شیشے کی بیکنگ ڈش میں ترتیب سے رکھ دیں۔ ان پر دودھ کا آمیزہ ڈال کر رکھ دیں۔ پھر چینی میں ایک پیالی پانی اور الائچی کے دانے پیس کر ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ ۷؍ سے ۸؍ منٹ پکا کر گرم گرم شیرہ تیار کی ہوئی ڈش پر ڈالیں اور باریک کٹے ہوئے بادام اور پستے ڈال کر پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر رکھ دیں۔ ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ بیک کرنے پر جب دودھ اور شیرہ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اَوَن سے نکال لیں۔ اس خاص حیدرآبادی میٹھے کو حسب ِ پسند گرم یا ٹھنڈا پیش کریں۔