Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ڈبل روٹی کا میٹھا

Updated: January 21, 2024, 9:29 AM IST | Mumbai

ڈبل روٹی کا میٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Double Roti Ka Meetha. Photo: INN
ڈبل روٹی کا میٹھا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کلو ڈبل روٹی، ایک کلو شکر، ایک لیٹر دودھ، ۲۰۰؍ گرام کھویا، آدھا کلو گھی، ۸؍ عدد الائچی، ۳؍ ماشہ زعفران، سجانے کیلئے بادام، چرونجی، پستہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈبل روٹی کے اوپر کے سخت حصہ کو کاٹ لیجئے، صرف روٹی کا نرم حصہ استعمال کیجئے اور روٹی کو چوکور برابر ٹکڑے چھری سے کاٹ لیجئے اور ان ٹکڑوں کو گھی میں تل لیجئے جب سرخ ہو جائے تو نکال لیجئے۔ الائچی کو پیس کر دودھ میں ملا دیجئے اور کھوئے کو باریک چور کر دودھ میں ملا دیجئے۔ اب تلے ہوئے ٹکڑوں کو ایک لگن میں جما کر دودھ، کھویا ملا ہوا اور زعفران ڈال دیجئے۔ ذرا دودھ گرم ہونے کے بعد شکر کا شیرہ ڈال دیجئے۔ جب شیرہ کسی حد تک ڈبل روٹی کے ٹکڑوں میں جذب ہو جائے تو تھوڑی دیر دم پر رکھ کر اتار لیجئے۔ اس کے بعد اس میں بادام، چرونجی اور پستہ چھڑک دیجئے۔ ڈبل روٹی کا میٹھا تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK