مٹن اسٹو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2025, 8:25 PM IST | Mumbai
مٹن اسٹو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے (کچلے ہوئے) ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، ادرک (باریک کٹی ہوئی) ایک سے ۲؍ بڑے چمچے، پیاز (موٹی کٹی ہوئی) ڈیڑھ کلو، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت لال مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، تیز پات ایک سے ۲؍ عدد، دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا، ثابت کالی مرچ ۶؍ سے ۸؍ عدد، بڑی الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، دہی ایک پیالی، تیل ۳؍ چوتھائی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں نمک، ادرک، لہسن، پیاز، دھنیا، زیرہ، لال مرچ، تیز پات، دارچینی، کالی مرچ، بڑی الائچی، دہی اور ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد گوشت کو دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک پکائیں، پھر آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔ اس کے بعد تیل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ نظر آنے لگے، ۳؍ سے ۴؍ منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔