شیش کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2025, 8:22 PM IST | Mumbai
شیش کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۶؍ سے ۸؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، انڈا ایک عدد، ثابت کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بکرے کا بغیر ہڈی کا گوشت لے کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں اور دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ اس کے بعد پیاز کو موٹا کاٹ کر رکھ لیں۔ گرائنڈر میں کالی مرچ اور زیرہ کو دردرا پیس لیں۔ پھر چاپر میں پیاز اور گوشت کی بوٹیوں کو پیسیں اور اس میں ساتھ ہی لہسن کے جوئے، زیرہ اور کالی مرچ ملا دیں۔ اس آمیزے کو چاپر سے نکال کر اس میں نمک اور انڈا ڈال کر ملائیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ حسب ِ پسند شیپ کے کباب بنا کر رکھیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پھر درمیانی آنچ پر کبابوں کو فرائی کرلیں۔ ان کبابوں کو ہرے مسالے والے دہی کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔