ریشمی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2025, 8:24 PM IST | Mumbai
ریشمی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد، ہری مرچ ۶؍ عدد، ہرا دھنیا، پودینہ آدھی، آدھی گڈی، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا، نمک ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ (بُھنا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: اوپر دیئے گئے تمام اجزاء کو قیمے میں شامل کرکے گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو ایک گھنٹے تک فریج میں میرینیٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر کباب کے مسالے کو سیخوں پر لگائیں اور باربی کیو کریں۔ نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔