Inquilab Logo

آج کا پکوان: ڈریگن چکن

Updated: December 01, 2023, 10:12 AM IST | Mumbai

ڈریگن چکن بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Dragon Chicken. Photo: INN
ڈریگن چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو (اسٹرپس میں کٹی ہوئی)، کارن فلور ایک چوتھائی کپ، ایک انڈے کی سفیدی، سویا سوس ۲؍ چھوٹا چمچہ، پسی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل تلنے کے لئے۔
سوس کے لئے: تیل دو بڑے چمچے، پسی لال مرچ ایک سے ڈیڑھ چھوٹا چمچہ، پسا ہوا لہسن دو چھوٹے چمچے، پسا ادرک ایک چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو کیچپ آدھا کپ، یخنی ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، ریڈ چلی سوس ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، شہد دو بڑے چمچے، کٹی ہوئی ہری پیاز ۲؍ بڑے چمچے، تل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں چکن لے کر اس میں کارن فلور، انڈے کی سفیدی، سویا سوس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اور ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔
سوس کے لئے: کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ پھر اس میں سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری ہونے دیں۔ اس کے بعد اس میں ٹومیٹو کیچپ، یخنی، ٹماٹر پیسٹ، ریڈ چلی سوس، نمک اور سویا سوس ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ بعد میں اس میں شہد، چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے تل شامل کر دیں۔ لیجئے چٹ پٹا اور ذمہ دار ڈریگن چکن تیار ہے۔ گرما گرم نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK