Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ویجی ٹیبل کوفتہ پاستا

Updated: July 20, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai

ویجی ٹیبل کوفتہ پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Vegetable Kofta Pasta. Photo: INN
ویجی ٹیبل کوفتہ پاستا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ ۲۰۰؍ گرام، مکس سبزیاں ۲۰۰؍ گرام، پاستا ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہری پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کا سلائس ایک عدد، میدہ ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پاستا اُبالیں، اس کے لئے پاستا کو اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے اُبال کر رکھ لیں۔ پھر قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں اور اس میں ہری پیاز کے سفید ڈنٹھل، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، ہرا دھنیا اور بریڈ کا سلائس ڈال کر چاپر میں باریک پیس لیں۔ ہاتھوں کو گیلا کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر فریج میں رکھ دیں۔ پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریںا ور کوفتوں کو ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی تیل میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کی پتیوں کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں میدہ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔ چکن پاؤڈر کو ایک پیالی گرم پانی میں اچھی طرح گھول لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی سبزیوں کو ایک اُبال دے دیں۔ پھر ان سبزیوں میں تھوڑا تھوڑا کرکے بھنا ہوا میدہ ڈالتے ہوئے مکس کرلیں، آخر میں اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے اور اُبلا ہوا پاستا ڈال کر ملائیں اور کالی مرچ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ ذائقہ دوبالا کرنے کے لئے ڈش میں نکالتے ہوئے تھوڑا سا کدوکش کیا ہوا چیز شامل کر دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK