Inquilab Logo Happiest Places to Work

عیدالاضحی اسپیشل پکوان: بہاری پلاؤ

Updated: May 22, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai

آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’بہاری پلاؤ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bihari Pulao. Photo: INN
بہاری پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو (گوشت کے سو لہ ٹکڑے کرلیں)، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، کُٹی ہوئی ہری مرچ ۲۰؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد (پسے ہوئے)، خشخاش ایک بڑا چمچہ، دہی ایک کپ، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہری الائچی ۴؍ عدد، دارچینی ایک ٹکڑا، لونگ ۶؍ عدد، تیز پات ایک عدد، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چاول آدھا کلو (۳۰؍ منٹ کے لئے بھگو دیں)، تیل آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو ادرک لہسن کا پیسٹ، کُٹی ہوئی ہری مرچ، پیاز کا پیسٹ، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ تیل گرم کرکے اُس میں پیاز کا پیسٹ، کُٹی ہوئی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔ پھر میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ پکا کر ڈھانک دیں اور ۲۰؍ منٹ کے لئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔ اب دو کپ پانی ڈالیں۔ جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی نمک شامل کر دیں۔ پھر اسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔ لیجئے پلاؤ تیار ہے۔ عید کے خاص موقع پر رائتہ کے ساتھ ذائقہ دار بہار پلاؤ کا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK