آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’کبسہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 9:23 PM IST | Mumbai
آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’کبسہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، چاول آدھا کلو، کٹی شملہ مرچ ایک عدد، گاجر ۲؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۴؍ عدد، تیل آدھا کپ، چلغوزے ایک چوتھائی کپ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، باریک کٹا لہسن ایک بڑا چمچہ، کُٹا ہوا سفید زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، کُٹا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
اسپائس مکس کیلئے: زعفران ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی ہری الائچی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی دارچینی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، سفید مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
سوس کیلئے: اسٹاک کیوبز آدھا، ٹماٹر ایک کین، پانی ایک کپ، کٹی پیاز آدھا کپ، باریک کٹا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں بکرے کا گوشت ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک بھونیں کہ گولڈ براؤن ہو جائے۔ اب اس میں ۴؍ کپ پانی ڈالیں اور ڈھانک کر ۴۵؍ منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ اب یخنی کو نکال کر علاحدہ رکھ دیں۔ چاول کو پانی میں ۱۵؍ منٹ کے لئے بھگو دیں۔ ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں لہسن، پیاز، گاجر، شملہ مرچ، ایک چمچہ نمک، کالی مرچ، سفید زیرہ اور دھنیا شامل کریں۔ ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسہ اسپائس بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، ابلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کرکے ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔
سوس کیلئے: ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں پیاز، لہسن اور ایک کین ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔ ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔
پیش کرنے کیلئے: ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول ڈالیں، گوشت ڈالیں، چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔