آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’کھچڑا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai
آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’کھچڑا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، گیہوں ڈیڑھ پاؤ، جو آدھا پاؤ، دال چنا ایک پاؤ، ادرک لہسن کا ایک بڑا چمچہ، لال مرچ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، نمک ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، ہرا دھنیا اور پودینہ حسب ضرورت، ہری مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، لیموں حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کر لیں۔ پھر گوشت، ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر گوشت کو بھون لیں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو گرم مسالہ شامل کر دیں۔ اب گیہوں، جو اور چنے کی دال رات بھر بھگونے کے بعد اُبال لیں پھر اسے گلا لیں۔ پھر اسے گوشت میں شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں۔ آخر میں گھی کا بگھار لگائیں اور ہرا مسالہ ڈال کر لیموں کے ساتھ پیش کریں۔