آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’نمکین کڑائی گوشت۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 9:28 PM IST | Mumbai
آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’نمکین کڑائی گوشت۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، لہسن کدوکش کیا ہوا ۳؍ چمچے، ہری مرچ ۸؍ عدد، نمک ایک چمچہ، آئل آدھا کپ، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے پتیلے میں گوشت، لہسن، نمک اور حسب ِ ضرورت پانی ڈال کے گوشت کو اچھی طرح سے گلا لیں۔ اب کسی کڑھائی میں یہ گلا ہوا گوشت اس میں اگر تھوڑا سا پانی ہو تو سکھا لیں۔ اب کٹی ہوئی ہری مرچ اور کٹی ہوئی کالی مرچ، گھی یا تیل ڈال کے اچھی طرح سے بھنائی کرنا ہے۔ اچھی طرح سے تیل اوپر اجائے تو باریک کٹی ہوئی ادرک کے ساتھ اس کو بھوننا ہے اور اس کے بعد پلیٹ میں نکال لینا ہے۔ مزیدار نمکن گوشت تیار ہے۔ عید کے دسترخوان پر پیش کریں۔