Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فاسٹ فرائی فش

Updated: June 26, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai

فاسٹ فرائی فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fast Fish Fry. Photo: INN
فاسٹ فرائی فش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی آدھا کلو لمبائی کے رخ دو پیس کٹے ہوئے، سرسوں کا تیل ایک چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تلنے کے لئے تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی لمبائی کے رخ دو حصوں میں کاٹ کر دھو لیں پھر نمک اور سرسوں کے تیل سے مسل کر تقریباً گھنٹہ بھر کے لئے رکھ چھوڑیں۔ گھنٹے کے بعد مچھلی کو دھوئے بغیر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نچڑ جائے۔ ایک سیدھی سطح کے فرائنگ پین میں آدھا کپ تیل ڈال دیں اور گرم ہونے دیں۔ تیل تیز گرم ہوجائے تو آنچ تھوڑی ہلکی کر دیں اور دونوں مچھلی کے ٹکڑے پہلے ایک طرف سے پھر دوسری طرف سے تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ مچھلی میں چونکہ نمک تو جذب ہو ہی چکا ہے صرف کھانے سے پہلے سلاد کی سجی ڈش میں نکال کر پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھانے کے لئے پیش کریں۔ یہ بہت جلدی تیار ہونے والی ڈش ہے اور ذائقہ دار بھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK