فنگر چکن رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 28, 2026, 9:46 AM IST | Mumbai
فنگر چکن رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ ۲۰۰؍ گرام، چاول اُبلے ہوئے ۲؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن ۴؍ جوئے، ہری پیاز ۲؍ عدد، گاجر ایک عدد (درمیانی)، بند گوبھی ایک پیالی، شملہ مرچ ایک عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سرکہ ۳؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۳؍ بڑے چمچے، انڈے ۲؍ عدد، زردے کا رنگ ایک چٹکی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ادرک اور دو جوئے لہسن کو کچل لیں اور اس میں لال مرچ، ایک بڑا چمچہ سرکہ، ایک بڑا چمچہ سویا سوس اور نمک ڈال کر ملائیں۔ چکن بریسٹ کو دھو کر اس کے فنگرز کاٹ لیں اور تیار کئے ہوئے مسالے کے مکسچر سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ کڑاہی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر ان فنگرز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی کڑاہی میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل میں لہسن کچل کر ڈالیں اور اس میں پھینٹیں ہوئے انڈوں کو زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں۔ تیزی سے چمچہ چلاتے ہوئے انڈوں کو چورا کرلیں۔ پھر اس میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر اور ہری پیاز شامل کر دیں۔ اُبلے ہوئے چاول اور فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر ۲؍ چمچہ کی مدد سے الٹ پلٹ لیں۔ آخر میں نمک، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح گرم ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ لیجئے ذائقہ دار فنگر چکن رائس تیار ہے۔