Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ٹوفو نگیٹس

Updated: June 27, 2026, 9:17 AM IST | Mumbai

ٹوفو نگیٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tofu Nuggets. Photo: INN
ٹوفو نگیٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ٹوفو ۲۰۰؍ گرام، آلو ایک عدد، مٹر ایک پیالی، گاجر ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کرمز ایک پیالی، لیموں کا رس ۳؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، انڈے ۲؍ عدد، میدہ آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلو، مٹر اور گاجر کو اُبال کر میش کر لیں، اور اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اس کے بعد ٹوفو کا پانی اچھی طرح نتھار کر اسے میش کریں اور اس میں نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور بریڈ کرمز ڈال کر ملا لیں۔ پھر اس میں میش کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملا لیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فریج سے نکال کر انہیں نگیٹس کے شیپ میں بنا لیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر اس میں میدہ، نمک اور چٹکی بھر کالی مرچ ملا لیں۔ اب کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں۔ اب ایک ایک نگیٹ کو انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر تیل میں سنہرے فرائی کرلیں۔ اِن مزیدار نگیٹس کو پلیٹر میں سجا کر مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK