مچھلی کری بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 09, 2023, 8:00 AM IST | Mumbai
مچھلی کری بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۶؍ عدد سُرمئی مچھلی، ۲؍ چمچہ لال مرچ، ۲؍ عدد کوکم، حسب ضرورت کڑی پتے، ۲؍ چٹکی ہلدی، ۲؍ چمچہ تیل، حسب ضرورت زیرہ، حسب ضرورت ہری مرچ، ۴؍ عدد لہسن، حسب ضرورت نمک، آدھا پسا ہوا ناریل، ۲؍ عدد ٹماٹر۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں، اس میں لہسن اور کڑی پتہ ڈال دیں بعد میں لال مرچ، ہلدی، نمک، پسا ہوا ناریل، پسی ہوئی ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال دیں۔ ان سب کو اچھی طرح بھُون لیں۔ اس کے بعد اس میں پانی (شوربہ پتلا یا گاڑھا جس حساب سے چاہئے اس کے مطابق پانی کی مقدار لیں) شامل کر دیں اور تھوڑی دیر بعد کوکم ڈال دیں۔ خوشبو آنے لگے تو تھوڑی دیر بعد مچھلی ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک درمیانی آنچ پر دم دیں۔ لیجئے مچھلی کری تیار ہے۔