• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فرائیڈ چکن بوٹی

Updated: November 20, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai

فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fried Chicken Boti. Photo: INN
فرائیڈ چکن بوٹی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ کا پاؤڈر، ہلدی اور گرم مسالہ پاؤڈر آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک بڑے لیموں کا رس، انڈے ۲؍ عدد، میدہ حسب ِ ضرورت (ڈِپ کرنے کیلئے) اور تیل۔
بنانے کا طریقہ: چکن کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔ ایک پیالے میں ساری بوٹیاں ڈالیں اور انڈے اور میدے کے سوا تمام مسالے شامل کر لیں۔ پھر انہیں اچھی طرح مکس کریں اور میرینیٹ کرکے دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ اب بوٹیاں انڈے اور میدے میں ڈِپ کرکے فرائی کرلیں۔ لیجئے، مزیدار چکن فرائی بوٹیاں تیار ہیں۔ اسے چٹنی یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK