Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کاجو کھیر

Updated: July 28, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai

کاجو کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kaju Kheer. Photo: INN
کاجو کھیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، کاجو ۵؍ بڑے چمچے، بادام ۲؍ بڑے چمچے، پستہ ۲؍ بڑے چمچے، الائچی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، کلیریفائیڈ مکھن (دیسی گھی) ۲؍ بڑے چمچے، چینی ۴؍ بڑے چمچے، کھویا ۳؍ بڑے چمچے، سجانے کے لئے بادام اور پستہ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پتیلی میں مکھن ڈال کر اسے گرم کریں۔ اب اس میں کاجو (چھوٹے بڑے ٹکڑوں میں کٹا ہوا) ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ جب کاجو اچھی طرح روسٹ ہوجائیں تو انہیں نکال کر بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ اب اسی برتن میں دودھ ڈالیں اور تیز آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔ اس کے بعد اس پر ڈھکن لگا کر ۶؍ سے ۸؍ منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں بادام اور پستہ(کٹے ہوئے)، الائچی پاؤڈر اور چینی ملائیں اور ۲؍ منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں پہلے سے روسٹ کرکے رکھے ہوئے کاجو ڈالیں اور ۵؍ منٹ تک پکائیں۔ سب سے آخر میں اس میں کھویا ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔ اب اسے باریک کٹے ہوئے بادام اور پستے سے سجائیں اور گرما گرم یا ٹھنڈی کرکے اپنی پسند کے مطابق کھائیں۔ مزیدار کاجو کھیر سے لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK