• Sun, 03 December, 2023
  • EPAPER

آج کا پکوان: فرائیڈ سیخ کباب

Updated: September 14, 2023, 9:18 AM IST | Mumbai

فرائیڈ سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Fried Seekh Kabab. Photo: INN
فرائیڈ سیخ کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ ایک کلو، سبز دھنیا کٹا ہوا آدھی گڈی، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، ادرک کٹا ہوا ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوے کٹے ہوئے ایک بڑا چمچہ، لال مرچ کُٹی ہوئی ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد، لونگ ۲؍ سے ۳؍ عدد، بھُنے ہوئے چنے ایک کپ، کاجو، پسے ہوئے ۶۰؍ گرام، ہری مرچ کٹی ہوئی ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کو گرائنڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ سبز دھنیا، ثابت دھنیا، کٹا ہوا درک، کٹا ہوا لہسن، لال مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ، الائچی، لونگ، بھُنے ہوئے چنے، پسے ہوئے کاجو، کٹی ہوئی ہری مرچ اور تیل ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر قیمے کے آمیزے کا کباب بنالیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کباب تلتی جائیں۔ ہر کباب کو دونوں طرف سے ۶؍ سے ۸؍ منٹ تک تلیں تاکہ وہ اچھی طرح پک جائے، پھر اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔ مزیدار فرائید سیخ کباب تیار ہیں، چٹنی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK