غلافی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 10:16 PM IST | Mumbai
غلافی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ۶۰۰؍ گرام، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ۲؍ عدد، ہرا شملہ مرچ ۲؍ عدد، دھنیا پتے ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت، کاجو اور بادام ۲۰، ۲۰؍ گرام، پودینہ ۱۰؍ گرام، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، فریش کریم ایک بڑا چمچہ، کیوڑا چند قطرے۔
بنانے کا طریقہ: ایک گرینڈر میں قیمہ، پیاز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، لیموں کا رس، دھنیا پتے، پودینے کے پتے، ہری مرچ، فریش کریم، کیوڑا، کاجو اور بادام ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس قیمے کے آمیزے کو لکڑی کی سیخ پر لگا کر کباب بنا لیں۔ پھر ایک پلیٹ میں پیاز، ہرا شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں۔ اب یہ تمام سبزیاں کباب کے ساتھ اچھی طرح لپیٹ لیں۔ پھر تیار کئے ہوئے کباب کو ۱۸۰؍ ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کیلئے بیک کر لیں۔ لیجئے ذائقہ دار غلافی کباب تیار ہیں۔