پسندے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 10:13 PM IST | Mumbai
پسندے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو (پارچوں کی شکل میں چوڑے ٹکڑے)، پیاز ۱۲۵؍ گرام، لہسن ایک گٹھی، ادرک ۳۰؍ گرام، سبز الائچی ۱۰؍ عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ۱۲؍ گرام، گھی اور دہی ۲۰۰، ۲۰۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں بادامی رنگ کر لیں۔ اب اس پر گوشت کے پسندے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو اس پر ادرک اور سبز الائچی پسی ہوئی ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ اب اس میں دہی ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر اس میں پسے ہوئے مسالے، نمک اور سرخ مرچ ڈال کر بھونیں اور اتنا پانی ڈال دیں کہ پسندے گل جائیں۔ گلنے پر پھر بھونیں۔ جب گھی علاحدہ نظر آنے لگے تو اتار لیں۔ پسندے تیار ہیں۔