Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کیلے کی پڈنگ

Updated: August 08, 2025, 10:15 PM IST | Mumbai

کیلے کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kele Ki Pudding. Photo: INN
کیلے کی پڈنگ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کیلے ۳؍ عدد، دودھ ایک لیٹر، کھانے کی میٹھی خوشبو چند قطرے، انڈے ۳؍ عدد، چینی ۲۵۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: پہلے دودھ کو اتنا اُبالیں کہ ۷۵۰؍ ملی لیٹر رہ جائے۔ پھر کیلے کے چھوٹے چھوٹے اور باریک ٹکڑے کرکے دودھ میں ملا لیں اور اس کو اتنا پھینٹیں کہ دودھ کھوئے کی طرح ہوجائے، پھر انڈوں کو توڑ کر سفیدی اور زردی الگ الگ کرکے خوب پھینٹیں اور ان میں خوشبو کے چند قطرے بھی ڈال دیں۔ خوب پھینٹنے کے بعد اس میں چینی ملا لیں اور پھر زردی اور سفیدی کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کر لیں۔ اب ان سب چیزوں کو ایک برتن میں ملا کر ڈال لیں اور خوب پھینٹ لیں تاکہ دودھ، کیلے، انڈے سب یکجان ہوجائیں۔ اب اس برتن کو دھیمی آنچ پر رکھ دیں اور اس کے ڈھکن پر بھی کوئلے ڈال دیں۔ کوئی پندرہ منٹ کے بعد ڈھکن کھول کر دیکھیں۔ اوپر کا حصہ سرخ ہونے پر اور جم جانے پر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK