گوشت کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2024, 10:13 AM IST | Mumbai
گوشت کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا کلو بکرے کا گوشت، ایک کلو چاول، ایک پاؤ گھی، ۲۰؍ گرام سونف، ایک-۲؍ عدد پیاز، ایک-ایک گانٹھ ادرک لہسن، حسب ِ ضرورت کری پتہ، ۴؍ عدد چھوٹی سرخ مرچ، ۲۰؍ گرام ثابت گرم مسالہ، ۲۰؍ گرام خشک دھنیا، حسب ِ ضرورت نمک۔
بنانے کا طریقہ: پتیلی میں گوشت، پانی، نمک، آدھا ثابت لہسن، سونف، خشک دھنیا، گرم مسالہ اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر یخنی تیار کرکے ایک طرف رکھ لیں۔ ایک دوسری پتیلی لیں، اس میں گھی کڑکڑائیں، اس میں پیاز اور باقی گرم مسالے ڈالیں۔ جب پیاز سرخ ہو جائے تو گوشت کے ٹکڑے مع پسا ہوا آدھا لہسن، کری پتہ ڈال کر بھونیں۔ اس دوران یخنی ایک، ایک چمچہ کرکے ڈالتے جائیں۔ پھر یخنی میں چاول ڈال دیں اور پانی ڈال کر گلالیں۔ تیار ہونے پر پیش کریں۔