کیری کا شربت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 10:33 PM IST | Mumbai
کیری کا شربت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کیری ایک کلو، چینی ایک کلو، پانی چار گلاس۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کیری کو اچھی طرح سے دھو کر اس کا چھلکا اتار لیں۔ پھر اس میں چار گلاس پانی شامل کرکے ابال لیں اور جب کیری اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے اس کا گودا نکال لیں۔ جب سارا گودا اور اس کا بچا ہوا پانی کم ہوجائے تو اور پانی شامل کرلیں اور اس کو ایک کلو چینی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد اس آمیزے کو ایک دیگچی میں ڈال کر پکائیں۔ لکڑی کا چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ جب اس کا رنگ تھوڑا تبدیل ہونا شروع ہوجائے، چینی پک جائے اور یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کر دیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ جب دل چاہے ٹھنڈے پانی میں ۲؍ بڑے چمچے اس آمیزے کو ڈالیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا پئیں۔