Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ربڑی فالودہ

Updated: May 15, 2025, 10:35 PM IST | Mumbai

ربڑی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Rabdi Falooda. Photo: INN
ربڑی فالودہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
ربڑی کیلئے: فل کریم ملک ۴؍ کپ، کنڈینسڈ ملک ایک کپ، پستہ ایک بڑا چمچہ، بادام ایک بڑا چمچہ، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، زعفران ایک چٹکی، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
سویوں کیلئے: کارن فلور آدھا کپ، پانی ایک اور آدھا کپ، چینی ایک بڑا چمچہ، تخم بالنگا آدھا چھوٹا چمچہ، پانی ایک کپ۔
سجانے کیلئے: لال رنگ حسب ِ ضرورت، کٹے ہوئے بادام حسب ِ ضرورت، کٹا ہوا پستہ حسب ِ ضرورت، جیلی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں دودھ اُبال لیں اور اس میں زعفران ڈال دیں۔ جب دودھ کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں الائچی پاؤڈر اور بادام ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح پکائیں۔ اب اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر آدھا کپ دودھ میں ایک بڑا چمچہ کارن فلور ڈال کر مکس کریں اور یہ آمیزہ تیار کئے ہوئے دودھ میں ڈال دیں۔ اب چولہا بند کرکے ربڑی کو ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں پانی، کارن فلور اور چینی ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر تب تک پکائیں جب تک آمیزہ گاڑھا ہوجائے۔ اب نمکو میکر میں سویوں کا مکسچر ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں سویاں بنا لیں (ورمیسیلی مشین میں سویاں بناتے ہوئے سویوں کا مکسچر گرم ہونا چاہئے ورنہ سویاں سخت اور خراب ہوسکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو تیار شدہ سویاں استعمال کرسکتی ہیں)۔ اب ایک بڑا گلاس لیں اس میں لال رنگ، سویاں، ربڑی، جیلی، تخم بالنگا اور بھگوئی ہوئی سویاں، ربڑی ڈال کر سب کی تہہ لگا لیں۔ پستہ اور بادام سجا کر ٹھنڈا ٹھندا نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK