Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: گرین اونین رائس

Updated: June 30, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai

گرین اونین رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Green Onion Rice. Photo: INN
گرین اونین رائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، چاول آدھا کلو، ہری پیاز ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو کیچپ ۴؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۴؍ بڑے چمچے، پسی ہوئی ہری مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چاولوں کو نمک ملے پانی میں اُبال کر چھان لیں اور پھیلا کر ململ کے کپڑے سے ڈھانک کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔ ہری پیاز کی صرف پتیوں کو چوپ کر لیں۔ چکن کی بوٹیاں کرکے ان پر نمک چھڑک کر ۴؍ سے ۵؍ منٹ رکھیں اور جب پانی نکلنے لگے تو اسے ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکا کر پانی مکمل طور پر خشک کر لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچوں اور چکن کو سنہری ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں اُبلے ہوئے چاول، ہری پیاز اور لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔ اچھی طرح گرم ہونے پر ٹومیٹو کیچپ اور سویا سوس ڈال کر ملائیںا ور چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK