Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ملائی کھاجہ

Updated: June 29, 2026, 9:03 AM IST | Mumbai

ملائی کھاجہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Malai Khaja. Photo: INN
ملائی کھاجہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ آدھا کلو، کھویا ۲۰۰؍ گرام، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، بادام پستے آدھی پیالی، چھوٹی الائچی ۶؍ سے ۸؍ عدد، فوڈ کلر (سرخ اور سبز) چٹکی بھر، چینی ۴؍ پیالی، پانی ۳؍ پیالی، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: میدے میں ۲؍ بڑے چمچے گھی ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے نرم گوندھ لیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔ گندھے ہوئے میدے سے ۲؍ چھوٹے پیڑے الگ کر لیں اور دونوں میں پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے فوڈ کلر شامل کر لیں (ایک میں سبز اور ایک میں سرخ)۔ بقیہ میدے کو لمبائی میں بیل لیں اور رنگین پیڑوں کی ۲؍ انچ چوڑی پٹی بیل کر کنارے سے تھوڑا سا چھوڑ کر بڑی روٹی پر ساتھ ساتھ لگا لیں۔ کارن فلور اور ۲؍ بڑے چمچے گھی کو ملا کر پیسٹ بنا لیں، روٹی پر یہ پیسٹ پھیلا کر اچھی طرح لگائیں اور روٹی کو رول کرلیں۔ ۲؍ انچ کے پیڑے کاٹ کر ہاتھ سے دبا کر چپٹا کر لیں۔ باریک کٹے ہوئے بادام پستے کو کھوئے میں ملا کر اس کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں اور پیڑے کے درمیان میں رکھ کر اسے دوسرے پیڑے سے بند کر دیں۔ کناروں کو دبا کر اچھی طرح سیل کر دیں اور خوبصورتی کے لئے کنگورا بنا لیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان تیار کئے ہوئے کھاجوں کو ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کرلیں۔ چینی میں پانی ملا کر اچھی طرح گھول لیں اور اس میں الائچی کے دانے پیس کر ڈالیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گاڑھا سا شیرہ بن جائے۔ کھاجوں کو شیرے میں ڈال کر ۱۰؍ منٹ رکھیں تاکہ شیرہ ان میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔ ڈش میں رکھ کر اوپر سے بادام پستے چھڑک دیں اور حسب ِ پسند ٹھنڈے یا گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK