Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: گرلڈ چکن بریانی

Updated: June 26, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

گرلڈ چکن بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Grilled Chicken Biryani. Photo: INN
گرلڈ چکن بریانی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو (لمبائی میں کاٹ لیں)، چاول (اُبلے ہوئے) ۳؍ کپ، انڈا ایک عدد، تل آدھا کپ، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن ادرک پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز (سلائس کاٹ لیں) ۲؍ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، سبز الائچی ۴؍ عدد، ثابت گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، بادیان کا پھول ۲؍ عدد، تیل حسب ضرورت، دہی ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں انڈا، نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور آدھا بڑا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ لگا کر ۳۰؍ منٹ تک میرینیٹ کر دیں۔ گرل پین گرم کرکے تھوڑا تیل ڈالیں۔ گوشت کو تل میں رول کرکے گرل پین میں ڈالیں ایک سائیڈ سے پک جانے پر دوسری سائیڈ سے پکائیں اور پلیٹ میں نکال کر رکھیں۔ کڑاہی میں باقی تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر ہلکی سنہری تل لیں۔ ثابت گرم مسالہ، الائچی، بادیان، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، باقی لہسن ادرک کا پیسٹ اور دہی ڈال کر بھونیں۔ آدھا کپ پانی ڈال کر پکائیں اور چولہا بند کر دیں۔ کڑاہی میں آدھے چاول ڈالیں اس پر تیار کیا ہوا مسالہ ڈال کر باقی چاول ڈال کر دَم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں چاول نکالیں اس پر گرل چکن رکھ کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK