Inquilab Logo

آج کا پکوان: گلاب جامن

Updated: December 02, 2023, 9:39 AM IST | Mumbai

گلاب جامن بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Gulab Jamun. Photo: INN
گلاب جامن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پاؤڈر کا دودھ ایک کپ، میدہ ایک بڑا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، الائچی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چینی ڈیڑھ کپ، پانی ۲؍ کپ، تیل ایک چھوٹا چمچہ، پستہ سجانے کے لئے (کٹا ہوا)، چاندی کا ورق سجاوٹ کے لئے، گھی تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: شیرہ کے لئے: ایک فرائنگ پین میں دو کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر شامل کر دیں۔ گلاب جامن کے لئے: ایک پیالے میں دودھ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، میدہ، انڈا تھوڑا سا پانی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس آمیزے کے ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے گول بالز (پیٹرے) بنالیں۔ ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کرلیں۔ اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ جب اِن کا رنگ براؤن ہوجائے تو فرائنگ پین سے نکال کر شیرہ میں ڈال دیں۔ مزیدار گلاب جامن تیار ہیں۔ پستہ اور چاندی کے ورق سے سجا کرکے دسترخوان پر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK