• Sun, 03 December, 2023
  • EPAPER

آج کا پکوان: آئسی بلیو لیمنیڈ

Updated: September 12, 2023, 9:14 AM IST | Mumbai

آئسی بلیو لیمنیڈ بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Icy Blue Lemonade. Photo: INN
آئسی بلیو لیمنیڈ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: لیموں ایک عدد، نیلا رنگ (کھانے والے) دو قطرے، پانی ایک گلاس، کاسٹر شوگر ۲؍ بڑے چمچے، کالا نمک ایک چوتھائی بڑا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، برف ایک کپ، سفید واٹرسوڈا ایک بوتل، پودینہ چند پتے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بلینڈر میں پانی، لیموں کا رس، نیلا رنگ، کاسٹر شوگر، کالا نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اور برف ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ پھر اس کو گلاس میں نکال کر اوپر سفید واٹرسوڈا ڈال دیں۔ پودینہ کے پتوں سے سجا کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK