Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ایرانی تکے

Updated: September 24, 2023, 10:01 AM IST | Mumbai

ایرانی تکے بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Irani Tikka. Photo: INN
ایرانی تکے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو (پتلے پتلے مختصر پارچوں کی شکل میں)، پسا ہوا گرم مسالہ تین چٹکی، ثابت لال مرچ ۲۱؍ عدد، پیاز آدھا پاؤ، خشک انجیر دو عدد، گھی یا تیل حسب ِ ضرورت، نوشادر حسب ِ ذائقہ، سوکھی کچری (ایک پھل) دو عدد، خشک دھنیا ۲؍ چمچے، دہی ایک پاؤ۔
بنانے کا طریقہ: پیاز کو باریک کتر لیں۔ لال مرچوں کو ہاون دستے میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دھنیا بھی باریک پیس لیں۔ نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کرلیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھیلا لیں اور پیس کر اس کا سفوف بنا لیں۔ انجیروں کو بٹے کی مدد سے کچل کر پھیلا لیں۔ پھر ان سب کو پیس لیں۔ گوشت کے پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھو ڈالیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کریں۔ اب پسی ہوئی سب چیزیں دہی پتلا کرکے اس میں ملا دیں اور خشک کئے ہوئے گوشت کے پارچوں پر لگا دیں اور اس کو چار گھنٹے کیلئے اسی حالت میں چھوڑ دیں۔ اب ان پر تیل یا گھلی ملیں اور سیخوں پر چڑھا کر دھاگہ لپیٹ کر کوئلے کی آگ پر اچھی طرح بھون لیں اور ٹماٹر پیاز کی سلاد کیساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK