کچے قیمہ کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 10:13 PM IST | Mumbai
کچے قیمہ کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، گھی ۲۵۰؍ گرام، انڈے ۳؍ عدد، بریڈ ۳؍ سلائس، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کا چورا حسب ِ ضرورت، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کے ۳؍ سلائس پانی میں بھگو دیں۔ بھیگی ہوئی بریڈ کو ہاتھوں میں رکھ کر نچوڑ لیجئے۔ اب قیمہ میں گرم مسالہ، نمک، مرچ، سرکہ اور نچوڑا ہوا بریڈ ملا دیں اور اس کو ایک گھنٹہ تک رہنے دیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد اس قیمہ کے کباب کی ٹکیاں بنا لیں اور چورا اور انڈا پھینٹ کر لگا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر نکالیں اور نوش فرمائیں۔