Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کڑاہی چکن

Updated: November 15, 2023, 9:28 AM IST | Mumbai

کڑاہی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Kadai Chicken. Photo: INN
کڑاہی چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۵۰۰؍ گرام چکن (نمک لگا لیں)۔ گریوی کیلئے: ایک چمچہ ادرک پیسٹ، ایک چمچہ لہسن پیسٹ، ۴ چمچے ہری مرچ پیسٹ، ایک چمچہ کسوری میتھی، ایک چمچہ زیرہ، ۳؍ چمچے ٹومیٹو پیوری، ایک چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچہ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر، پاؤ کپ دہی، ۲ چمچے کاجو پاؤڈر۔ بگھار کیلئے: ۲؍ عدد سوکھی لال مرچ، ۱۰؍ عدد کڑی پتہ، ایک چمچہ زیرہ، ایک چمچہ کلونجی، ۲؍ چمچے تیل/ گھی۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گھی گرم کرکے چکن کو کم گہرے برتن میں پانچ منٹ تک تل کر الگ رکھ دیں۔ ایک برتن میں گھی یا تیل گرم کریں ادرک لہسن اور مرچ کا پیسٹ، کسوری میتھی، زیرہ اورٹومیٹو پیوری ڈالیں اس کے بعد تمام پسے ہوئے مسالے کے ساتھ کاجو پاؤڈر اور دہی بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد چکن ڈالیں اور فرائی کریں تاکہ گھی اوپر آجائے۔ اب اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں۔ بگھار: گھی گرم کرکے کڑی پتہ، زیرہ، کلونجی اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں اور گرما گرما بگھار چکن کے اوپر ڈال دیں۔ لیجئے ذائقہ دار کڑاہی چکن تیار ہے، تندوری روٹی یا پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK