• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کڑاہی پنیر

Updated: June 24, 2024, 10:23 AM IST | Mumbai

کڑاہی پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kadai Paneer. Photo: INN
کڑاہی پنیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ڈیپ فرائی کرنے کے لئے تیل، ۳؍ کپ پنیر (کاٹج پنیر) کیوبس میں کٹا ہوا، ۳؍ بڑے چمچے مکھن، ایک چھوٹا چمچہ سبز دھنیا (خشک بھنا اور مسلا ہوا)، ایک چھوٹا چمچہ ادرک پیسٹ، ایک کپ ٹماٹرکٹے ہوئے، ایک چھوٹا چمچہ پسی ہوئی سرخ مرچ، ایک کپ کریم، ایک چھوٹا چمچہ قصوری میتھی (سوکھی میتھی)، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ پسی ہوئی الائچی، ایک بڑا چمچہ گرم مسالہ، ۲؍ بڑے چمچے دھنیاکٹا ہوا۔
بنانے کا طریقہ: ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ تیل میں پنیر کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر لیں۔ تیل جذب کرنے والے کاغذ پر تھوڑی دیر کے لئے رہنے دیں۔ اس کے بعد انہیں ۱۵؍ منٹ تک گرم پانی میں ڈال دیں۔ پانی میں سے نکال کر نتھار لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں مکھن گرم کریں۔ مکھن میں سوکھا دھنیا شامل کرکے ۲؍ منٹ تک بھونیں۔ اس کے ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔ مزید ایک منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد ٹماٹر شامل کرکے اس وقت تک بھونیں کہ تیل شوربے سے علاحدہ ہو جائے۔ پسی ہوئی سرخ مرچ، کریم، سوکھی میتھی، اور نمک شامل کریں۔ ۳؍ تا ۴؍ منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر رہنے دیں۔ اس کے بعد پنیر شامل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ پسی ہوئی الائچی اور گرم مسالہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ ۳؍ تا ۴؍ منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔ دھنیا پتوں سے ڈش کو سجا دیں۔ گرما گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK