Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کڑی چاول

Updated: November 07, 2023, 8:00 AM IST | Mumbai

کڑی چاول بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Kadhi Chawal. Photo: INN
کڑی چاول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۵۰؍ گرام کاجو، ۱۵؍ گرام مونگ پھلی، ایک چمچہ خشخاش، ۲؍ چمچہ گرم مسالہ (ثابت)، ۲؍ چمچہ دلیہ، ڈیڑھ چمچہ تل، ۲؍ عدد پیاز(کٹی ہوئی)، ۲؍ عدد ٹماٹر، ۲؍ چمچہ ادرک لہسن پیسٹ، ایک عدد ناریل کا دودھ، آدھا کلو گوشت، پونا کپ تیل، ۲؍ چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ۲؍ چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچہ ہلدی، ایک کپ دہی، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ٹماٹر، پیاز، ادرک لہسن کے پیسٹ کو گوشت میں ملائیں۔اب اس میں نمک، لال مرچ اور ایک گلاس پانی ملائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ گوشت گل نہ جائے۔ اب کاجو، مونگ پھلی،خشخاش، تل، گرم مسالہ اور دلیہ ان سب کو مکسر میں پیس لیں۔اب ایک برتن میں تیل گرم کر کے اس میں مسالہ ڈال کر کچھ منٹ بھون لیں۔اب اس میں پکا ہواگوشت ڈال کر مزیدکچھ منٹ پکائیں۔ اس میں لال مرچ پاؤڈر ڈالیں اس کے بعد ناریل کا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب تک شوربہ گاڑھا نہ ہوجائے اور تیل دکھائی نہ دینے لگے تب تک یہ عمل جاری رکھیں۔ سب سے آخر میں دہی ڈال کر ایک اُبال آنے دیں پھر چولہا بند کردیں۔ کڑی تیار ہے، گرما گرم چاول کیساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK