کلیجی کے توا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai
کلیجی کے توا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کی کلیجی آدھا کلو، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ عدد، انار دانہ ایک چھوٹا چمچہ، کچا پپیتا پسا ہوا ۲؍ چھوٹے چمچے، پسی ہوئی جاوتری ایک چھوٹا چمچہ، تیل ۴؍ چھوٹےچمچے۔
بنانے کا طریقہ: کلیجی کو دھو کر نمک، مرچ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ پیس کر کلیجی کی بوٹیوں پر لگا دیں ساتھ ہی پسی ہوئی جاوتری اور پسا ہوا پپیتا بھی کلیجی کی بوٹیوں پر اچھی طرح لگا دیں۔ تمام مسالے لگا کر کلیجی کو تقریباً ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مسالہ بوٹیوں میں رچ بس جائے۔ ایک گھنٹے کے بعد مسالہ لگی سب بوٹیوں کو سل پر رکھ کر بٹے سے کوٹ کر کباب کی طرح چپٹا کرلیں۔ تولے پر ایک چمچہ تیل پھیلا کر بوٹیوں کو توے پر رکھ کر قطرہ قطرہ تیل ٹپکا کر پہلے کلیجی کباب ایک طرف سے تل کر سنہری کرلیں پھر اسی طرح دوسری طرف کبابوں کو پلٹیں اور تھوڑا تھوڑا تیل ٹپکا کر کباب تل کر سنہری کرلیں۔ تلے ہوئے کلیجی کباب سلاد میں سجا کر پودینے اور کچے آم کی کھٹی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔